• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانوں کے افسران کے الاؤنسز، مراعات پر ٹیکس معطل کیا جائے، بلاول

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط میں کہا ہے کہ فارن سروس سےتعلق رکھنے والے بیرون ملک پا کستانی سفارتخانوں میں تعینات افسروں کے الا ئونسز اور مراعات پر لگایا جا نے والا ٹیکس معطل کیا جا ئے ، وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر کے افسروں کو بھی ایگزیکٹو الا ئونس ادا کیا جا ئے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا ہے کہ کابینہ کےدس جون 2022 کے فیصلہ کے مطا بق وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر کے افسروں کو بھی ایگزیکٹو الا ئونس ادا کیا جا ئے، 1947 کے بعد پہلی مرتبہ فارن مشنز میں تعینات افسروں کے الائونسز اور مراعات پر ٹیکس لگادیا گیا جس سے ان کیلئے تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہو جا ئے گا۔اس ٹیکس سے سفارتکاروں کے علاوہ وزارت تجارت ‘ اطلاعات ‘ آئی بی ‘ آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے افسران بھی متاثر ہوں گے، ٹیکس لگانے سے قبل وزارت خارجہ سے مشاورت تک نہیں کی گئی، 19 جو لائی 2022کو ایگزیکٹو الا ئونس کے نو ٹیفیکیشن میں فارن سروس کے افسروں کو اس ا لا ئونس سے محروم کردیاگیا ہے۔یہ الائونس صرف سیکرٹر یٹ کے افسروں کو دیے جانے سے فارن سروس کے افسروں میں ناراضگی پائی جاتی ہےلھذا انہیں بھی یہ الا ئونس دیا جا ئے۔

ملک بھر سے سے مزید