لاہور(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری دبئی میں ہیں، ملک کی ایک اہم شخصیت بھی دبئی میں موجود ہے۔فیاض الحسن چوہان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آصف علی زرداری کو فوری الیکشن کیلئے آمادہ کیا جا رہا ہے، قرائن بتاتے ہیں کہ سابق صدر کو راضی کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالات، نظائر اور قرائن بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔