شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) ماہ محرم الحرام کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس29جولائی کی شام ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔صدارت مولانا عبدالخبیرآزاد چیئرمین کمیٹی کریں گے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملک بھر کے ڈی سی اوز ڈپٹی کمشنروں اور پولیٹیکل ایجنٹوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ہی زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کر کے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں ۔