اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں‘مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر نومبر میں الیکشن ہو جائیں گے، ورنہ سب گھر جائیں گے ۔پیرکو اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہناتھاکہ 5درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ طمانچہ ہے‘پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائیگا، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔الیکشن آخری حل ورنہ سب گھر جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیامگر ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں۔