کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کی سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں،پنجاب میں آج بھی ترپ کا پتہ آصف علی ذرداری کے پاس ہے، جب مناسب سمجھیں گے کھلاڑی کو سیاست سے نکال باہر کردیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر وزیر اعلیٰ ہائوس میں آصف علی ذرداری کی67 ویں سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی پی پی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں نے گذشتہ دنوں آصف علی زرداری اور پی پی پی کا ہی ورد شروع کررکھا تھا، جن عدالتوں پر کل پی ٹی آئی تنقید کر رہی تھی آج ان سے ہی فیض یاب ہورہی ہے تو اب پی ٹی آئی کا موقف ہی تبدیل ہوگیا ہے، شہید بھٹو کے قتل پر سابق صدر آصف علی ذرداری نے ریفرینس بھیجا تھا مگر عدالت کئی برسوں سے خاموش ہے،اگر پیپلز پارٹی کے خلاف جمہوریت دشمن سازشیں نہیں کی جاتیں تو آج پاکستان جن حالات میں ہے وہ نہیں ہوتے ۔