• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی دو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی لارڈز کے سپرد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ سال یعنی 2023اور 2025 میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن کے لارڈز گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ منگل کو برمنگھم میں اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش ، بھارت، انگلینڈ اور سری لنکا 2024 سے2027 تک آئی سی سی کے خواتین وائٹ بال ایونٹ کی میزبانی کریں گے ۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری اور بھارت کے وی وی ایس لکشمن کو آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرلیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے چار کے لئےآئی سی سی ویمن ایونٹ کے میزبان ملکوں کا اعلان کردیا۔ ویمن ٹی 20ورلڈ کپ 2024بنگلہ دیش، 2025میں بھارت، 2026 میں انگلینڈ میں ہوگا۔ سری لنکا کو 2027 میں ہونیوالی پہلی خواتین چیمپئنز ٹرافی کا مشروط میزبان مقرر کیا گیا ہے۔ ایونٹمیں چھ ٹیمیں شریک کریں گے۔ سری لنکا کی میزبانی کوالیفیکشن سے مشروط ہوگی۔ سالانہ اجلاس میں چار سال کیلئے تمام ملکوں نے ایف ٹی پی کو فائنل کرلیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیریز کی ونڈو کو پہلی بار خالی نہیں چھوڑا ہے۔ نئے ایف ٹی پی کاکیلنڈر جلد جاری کردیا جائے گا۔آئیوری کوسٹ ، کمبوڈیا اور ازبکستان کو آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ رکنیت دیدی گئی۔ آئی سی سی سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کی ۔ انہوں نے چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا آئیڈیا گذشتہ میٹنگ میں دیا تھا لیکن آئی سی سی کے میڈیا ریلیز میں اس کی پیش رفت کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔

اسپورٹس سے مزید