• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی شجاعت سے ملاقات، زرداری اور نواز میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد، کراچی (نیوز ایجنسی، نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، فضل الرحمان نے موجودہ صورتحال پر نواز شریف اور آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے پی ڈی ایم کا اتحاد مضبوط اورہنماوں سے مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت سے ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور بحران سے نکلنے کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

اہم خبریں سے مزید