• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟

چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے،2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا

فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟۔ شیخ رشید نے لکھا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کیاتھا۔

اہم خبریں سے مزید