اسلام آباد(این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال چوہدری شجاعت کی حرام‘یہ کیسا انصاف ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟ عمران خان اور شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟۔مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔