کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی منتقلی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹسری لنکا کی بجائے متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا ۔ میزبانی سری لنکا کے پاس ہی ہوگی۔ اے سی سی صدر جے شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں سپورٹ جاری رکھیں گے ، ایشیا کپ ایشیائی ٹیموں کی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہت اہم ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی ڈی سلوا نے کہا کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔