کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام سکریٹری جنرل سید حیدر حسین بدھ کو لاہور پہنچ گئے۔ وہ جمعرات کو پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ حیدر حسین کو منگل کی شب سکریٹری نامزد کیا گیا تھا اس سے قبل انٹر نیشنل کھلاڑی سعید خان کو یہ عہدہ دیا گیا تھا تاہم کانگریس رکن نہ ہونے کے سبب فیصلہ تبدیل کردیا گیا۔ حیدر حسین کے مطابق جلد کانگریس کا اجلاس طلب کر کے فیڈریشن کے نئے انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔