اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی خیر منا جو چند دن کی مہمان ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاست کی فکرکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا،اب پنجاب حکومت کی خیر منا وجو چند دن کی مہمان ہے،تم نے امریکہ کی سپورٹ پر، این جی او کی سپورٹ پر، اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے.
اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے، ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں، تم حادثات کے ذریعے سیاست چمکانہ چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے۔