• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کو اپنے پارٹی کارکنوں کے شدید ردعمل کا سامنا، مسلم لیگ ہاؤسز کے باہر احتجاج

کراچی (جنگ نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنی ہی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد میں مسلم لیگ ہاؤسز سے شجاعت حسین کی تصاویر ہٹادی گئیں ۔ق لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاؤس کی دیواروں پر لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر پھاڑ دی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید