پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ،2اہلکار شہید،1 زخمی ،ڈی ایس پی کے دفتر پر دستی بم حملہ ،بی ڈی یو نے بم نا کارہ بنا دیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ متنی کی پولیس چوکی پاسنی نواب گٹ کا انچارج نوتھیہ خان دو کانسٹیبلز شیر اکبر اور جان علی کے ہمراہ موٹرکارمیں گشت پر تھا اس دوران نامعلوم افرادنے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیر اکبر اور جان علی موقع پر شہید جبکہ چوکی انچار ج نوتھیہ خان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سر چ آپریشن شروع کردیا جورات گئے تک جاری رہا ٗواضح رہے کہ گزشتہ دورمیں تھانہ منتی کی حدود میں دہشت گردی کے زیادہ واقعات پیش آئے ۔