• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور چندی مل کے ٹیسٹ سیریز میں 271، 271 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں کپتان بابر اعظم نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 271رنز67کی بیٹنگ اوسط سے بنائے۔محمد نواز نے سب سے زیادہ دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا نے17اور رمیش مینڈس نے12وکٹ حاصل کئے۔ پاکستان کے دوسنیئر بیٹرز اظہر علی نے ایک ٹیسٹ میں 9اور فواد عالم نےایک ٹیسٹ میں 25رنز اسکور کئے۔ پہلے ٹیسٹ میں160رنز کی اننگز کھیلنے والے عبداللہ شفیق نےدیگر تین اننگز میں29رنز بنائے اور مجموعی طور پرچار اننگز میں189رنز اسکور کئے۔محمد رضوان نے120،امام الحق نےچار اننگز میں118رنز بنائے۔ سلمان آغا تین اننگز میں71محمد نواز نے چار اننگز میں48رنز بنائے۔ بولنگ میں یاسر شاہ نے9،نسیم شاہ نے سات، شاہین شاہ نے ایک ٹیسٹ میں چار اور حسن علی نے دو ٹیسٹ میں تین وکٹ حاصل کئے۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل نے 271، دھننجیا ڈی اسلوا نے176رنز اسکور کئے۔

اسپورٹس سے مزید