کراچی (خبرایجنسی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا،بلاول نے صحتیابی کیلئےدعائوں کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی اور لکھا کہ آصف زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔