• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ قائدین کیساتھ محرم کے جلوسوں کیلئے طریقہ طے کریں ،پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نیوزرپورٹر )پشاورہائی کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بنچ نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شیعہ رہنماؤں کے ساتھ مل بیٹھ کر محرم الحرام میں مذہبی جلوسوں کے لئے طریقہ طے کریں اور دو اگست تک مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔ امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اخونزادہ مظفر علی نے شبیر حسین گیگیانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ موقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں ہر سال شیعہ برادری کے خلاف شیڈول کے برعکس مذہبی جلوسوں کے الزام میں مقدمات درج ہوتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ صوبے اور ضم اضلاع میں ماتمی اور دیگر مذہبی جلوسوں کو شیڈول دینے اور طریقہ کار بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں کہ وہ شیعہ برادری کے رہنماؤں سے ملکر طریقہ کار طے کریں ۔ عدالت نے مزید سماعت دو اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری ہوم اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات جاری کردیے ہیں کہ وہ شیعہ رہنماؤں سے ملکر محرم کے مہینے میں مذہبی جلوسوں کے لیے طریقہ کار کا شیڈول طے کریں اور تفصیلی رپورٹ دو اگست تک عدالت میں پیش کریں۔
پشاور سے مزید