• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ (ن )شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کے گواہ ناصر بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کبھی بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔گواہ کا کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسر ملک زبیر نے اپنی طرف سے شاہد خاقان عباسی کا نام لکھا۔ایل این جی ریفرنس کے گواہ ناصر بشیر نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
اہم خبریں سے مزید