اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صوبہ پنجاب کا ایک مزید ضلع، ضلع راولپنڈی بھی پولیو فری ہوگیا۔ گزشتہ سال سے ہر دو ماہ بعد لئے جانے والے تمام سیمپل کی نیگٹیو آنے والی رپورٹس، ضلع میں اب پولیو کا کوئی مریض نہ ہونے کی واضح نشاندہی کرتی ہیں۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے ہر ماہ میں دو مختلف علاقوں سے سیپمل لیکر ان کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل تمام انوائر مینٹل سیمپل کی رپورٹس نیگٹیو آ رہی ہیں۔ تمام اضلاع سے لئے گئے انوائرمنٹل سیمپل منفی آئے ہیں۔ حکومت پاکستان تمام صوبائی صحت کے ادارے پولیو کے خاتمے کے لئے عالمی اداروں کے تعاون سے دن رات ملک کو پولیو فری کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے باقاعدہ حکومت پاکستان مختلف دورانیہ کی مہم شروع کرتی ہے جس میں بیک وقت ملک میں کروڑوں بچوں کو پولیو ویکسین کے ڈراپ پلائے جاتے ہیں۔