بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ ایونٹ کا ہائی پرو فائل مقابلہ ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کے حامی تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، تلاشی کے بعد تماشائیوں کو گرائونڈ میں جانے کی اجازت دی گئی، انکلوژر میں سیکیورٹی کا عملہ موجود تھا جو تماشائیوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کررہا تھا، تماشائی اپنی اپنی ٹیم کے حق میں لگاتے رہے۔