• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں منرل گارڈکے قتل پر انسپکٹرزاورگارڈزسراپا احتجاج

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ معدنیات خیبر پختونخوا کے انسپکٹرز‘سب انسپکٹرز اور منرل گارڈز نے گزشتہ شب صوابی میں منرل گارڈ اور انسپکٹرپر دوران ڈیوٹی مافیا کے حملے میں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔حملے میں غیرقانونی مائننگ کے بعد ریت اور بجری لے جانے والے ٹرک کی ٹکر سے منرل گارڈ محمد ایاز جاں بحق اور سب انسپکٹر شاہد اللہ زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ماجد نواز ‘احسان اللہ خان ‘نوید ‘اورنگزیب ‘سلمان اورشیر عزیز وغیرہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز منرل گارڈز اور انسپکٹرز شہید ہو رہے ہیں۔کوئی پرسان حل نہیں۔ حکومت منرل گاڈز اور انسپکٹرز کے مطالبات تسلیم کرکے ان کو تحفظ فراہم کرے ۔ منگل کو پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
پشاور سے مزید