• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کی یڈیو ایڈٹ کرکے آوازیں شامل کی گئیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏ وزیراعظم شہبا زشریف کے دورہ بلوچستان کی ویڈیو ایڈٹ کرکے آوازیں شامل کی گئیں،سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے" کو ہدایت کا تازہ شاہکار پیش خدمت ہے جس میں اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں ویڈیوز ہیں، ‏ عمران صاحب اور بشری ٰ بی بی سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں، ویڈیو میں آوازیں شامل کرنیوالے جعلسازوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ‏ویڈیو FIA سائبر کرائم ونگ بھجوا دی ،مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کی وڈیو میں نے بنائی اور سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میڈیا کو جاری کی ، ARY کے پاس بھی اصل ویڈیو موجود ہے ، صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانے، عمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے ARY کو بھی شرم آنی چاہیے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے، ‏اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے مل رہے ہوں تو پھر صحافت کے لبادے میں جھوٹ کا پرچار ہی ہوگا۔ "عمران صاحب" کی یہ اوچھی، نیچ اور گھٹیا حرکت اس مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے جو مدینہ کی ریاست کے پاک نام سے لے کر فاٹف ، کورونا سیلاب ، مذہب، سیاسی مخالفین کی صحت، معیشت، عوام کے روزگار پہ جھوٹ بولتا ہے، ‏مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں ،بشری بی بی نے اسے جانے کی اجازت نہیں دی، یہ پہاڑوں کی سیر کرتا رہا ، اب تکلیف ہو گئ کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید