بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) پاکستانی ہاکی ٹیم نے پیر کو دوگھنٹے کی سخت ٹریننگ کی۔ اس دوران پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں گول کرنے کی خاص پر یکٹس کرائی گئی، پنالٹی شارٹ کو روکنے کی بھی ٹریننگ کرائی گئی۔ دریں اثنا ٹیم کے ایک اور کھلاڑی حماد انجم ان فٹ ہوگئے ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں ان کی کلائی پر گیند لگی تھی جس کی وجہ سے دائیں ہاتھ میں تکلیف ہے۔ انہوں نے پیر کو پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ البتہ ان فٹ مبشر علی جن کی پہلے میچ میں دائیں آنکھ کے نزدیک گیند لگی تھی ان کی حالت میں اب بہتری ہے ۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔ ادھر دومسلسل میچ کھیلنے کے بعد کھلاڑیوں نے پیر کو پریکٹس کے بعد ولیج میں مکمل آرام کیا، انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔