• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ’ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2022 آج، تعلیمی ادارے اسٹالز لگائیں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش’’ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2022‘ کا آغاز آج بروز منگل 2اگست کو ہوگا،شنگریلا گارڈن ملتان کینٹ میںجنگ گروپ کے زیر اہتمام ہونیوالی تعلیمی نمائش ایک روز تک جاری رہے گی ،جس میں ملک بھر اور بیرون ملک کے تعلیمی ادارے بھی اپنے سٹالز لگائیں گے اور طلبہ و طالبات کو ایک ہی چھت تلے معلومات فراہم کریں گے ۔ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد ایک چھت تلے طلبہ کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی کانہایت زبردست موقع فراہم کرناہے، تعلیمی نمائش صبح 9بجے سے شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید