• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی واپس آجائیں،معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا سیاستدانوں کی نااہلی، چوہدری شجاعت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہےکہ مجھے میری ہی جماعت کے عہدے سے ہٹانے کی بات نہایت مضحکہ خیز ہے،پرویز الٰہی واپس آجائیں، معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا سیاستدانوں کی نا اہلی ہے،الزامات لگایوالوں کی حیثیت نہیں، سب ٹھیک ہےاوررہیگا، عہدہ سے ہٹانے کی بات مضحکہ خیز، سیاسی قوتیں معیشت کیلئے سیزفائرکریں ،پارٹی ، خاندان کو تقسیم کرنیکی سازش کی گئی، ق لیگ نہیں ٹوٹی ہوش کے ناخن لیں، بیٹوں پرفخرہے،لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس نہیں تھا بلکہ ملاقاتیوں کیساتھ فوٹو سیشن کیا گیا،سالک حسین نے کبھی وزیر بننے کا نہیں کہا وہ اس بات پر راضی تھے کہ مونس الٰہی وزیر ہوں ، کچھ لوگوں نے چودھری پرویز الٰہی کو یرغمال بنایا ہوا ہے، معیشت کی بحالی کیلئے سیاسی قوتیں سیز فائر کریں ،حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے ، سیاسی مقدمات کو کچھ عرصہ کیلئے موخر کردیا جائے، پرویز الٰہی کو دعوت دیتاہوں اپنی رہائشگاہ واپس آجائیں، رہائشگاہ پر ایک طرف میرا کمرہ ہے تو دوسری طرف پرویز الٰہی کا، ڈائیلاگ میں چند سیڑھیاں اترنی اور چڑھنی پڑیں گی، ڈائیلاگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سب کو ہمارے خاندان کی فکر ہے۔
اہم خبریں سے مزید