کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین کے انڈور ایشیا کپ ہاکی کیلئے کراچی میں جاری کیمپ میں پانچ روز بعد کھلاڑیوں کو انڈور ہاکی اسٹکس فراہم کردی گئیں۔ کھلاڑی اب انڈور ہاکی اسٹک کے بغیر ایونٹ کی تیاری کررہی تھیں ۔ پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی منیجر اورصوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے کھلاڑیوں میں اسٹک تقسیم کیں۔