• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم مہم کسی کامیابی کے بغیر ختم

برمنگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز ٹی ٹوئنٹی خواتین کر کٹ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ناکامیوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، ایونٹ میں ٹیم کوئی میچ نہ جیت پائی ۔ اپنےآخری میچ میں بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف 44 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بارباڈوس اور دوسرے میں بھارت نے ہرایا تھا۔آسٹریلین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر160رنز بنائے ۔ تھالیا میگرا نے دس چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے78 جبکہ بیتھ مونی نے49 گیندوں پرایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے70رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ فاطمہ ثناء نے اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نےآٹھ وکٹ پر116 رنز بناسکی ۔ فاطمہ ثناء نے سب سے زیادہ 35رنزبنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔کپتان بسمعہ معروف 23رنز سے آگے نہ بڑھ سکیں، عمیمہ سہیل نے بھی23رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے تھالیا میگرا نے13 رنز کے عوض تین وکٹ لئے۔
اسپورٹس سے مزید