• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب سے سابق کرکٹ کپتان یونس خان کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں قومی کرکٹرز کی مشاورت اور رہنمائی سے کرکٹ کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ یونس خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے میدانوں کو بہتر بنانا ضروری ہے، سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس کے لئے سابق کرکٹرز اور ماہرین کی مدد حاصل کرسکتی ہے ۔
اسپورٹس سے مزید