• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 کی ہزیمت

برمنگھم ( نمائندہ خصوصی)کامن ویلتھ گیمز میںآسٹریلیا نے پاکستان ہاکی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں7-0 سے شکست دے کر میڈلز کی دوڑ سے باہر کیا ۔ پاکستانی ہاکی ٹیمساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے ہفتےکو کینیڈا سے مقابلہ کریگی۔ پاکستان ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی ۔ ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ اسکا ٹ لینڈ کے خلاف جیت سکی جنوبی افریقا کے خلاف ڈرا کھیلی، جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 6 گول کرسکی جبکہ اس کے خلاف 15 گول ہوئے۔ آسٹریلیا کیخلاف کھیل کے آغاز میں تو پاکستانی کھلاڑی کافی جار حانہ نظر آئے اور ابتدائی 8 منٹ میں حریف کی گول پوسٹ پر تین حملےکیے لیکن گول نہ ہوسکا۔البت بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے گول کر دیا ۔ دوسرے کوارٹر میں جیرمی ہیورڈ نے مقابلہ 0-2 کر دیا۔تیسرے کوارٹر میں جیرمی ہیورڈ نے ایک اور گول داغ دیا ، 2منٹ بعد ہی ٹام وک ہم نے اسکور 0-4 کیا۔ چوتھا کوارٹر شروع ہوتے ہی وک ہم نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا۔جیکب اینڈرسن نے چھٹا اور نیتھن افرامس نے ساتواں گول اسکور کیا ۔

اسپورٹس سے مزید