• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کے ڈھانچے میں تبدیلی ضروری، عارف حسن

برمنگھم( نمائندہ خصوصی) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہے، ڈوپنگ کے حوالے سے عالمی تنظیم کا فیصلہ آنے تک حکومت کو انتظار کرنا چاہئے تھا، ہاکی فیڈریشن کی معطلی بھی حیرت انگیز ہے۔ملک میں کھیلوں کے ڈھانچے میں تبدیلی لانا ہوگی، پی ایس بی، وزارت بین الصوبائی رابطے کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا، پی او اے نے کھلاڑیوں کو اسکالر شپ دلائی، کامن ویلتھ گیمز کے لئے اچھے خاصے کھلاڑیوں کے اخرجات برداشت کئے ،صرف میڈلز والے کھلاڑیوں کے اخراجات حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کی پالیسی درست نہیں ۔
اسپورٹس سے مزید