• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹانے، بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، شفاف انتخابات کے لیئے لازم ہے کہ از سر نو بیلٹ پیپرز پرنٹ کرانے کے ساتھ ساتھ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو ہٹانے کا حکم دیا جائے، حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ تاخیر کا شکار کررہی ہے، بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کوئی پروا نہیں ہے، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست دائر کی تھیں جو مسترد ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ جلد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے،سیاسی ایڈمنسٹریٹر مرتضٰی وہاب کی جگہ غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے، درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں سیاسی آر اوز کو روکا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید