• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر) ادارہ یادگار تہور علی جعفری کے زیر اہتمام حسب سابق جمعرات 5؍ محرم الحرام کو حسینیہ چاندی ہال امروہہ سوسائٹی میں 11؍ بجے دن مجلس عزا برپا ہوئی۔ مجلس سے خطیب اہل بیت سید علی رضا عابدی نے خطاب کیا۔ بعدازاں جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوا جو امروہہ سوسائٹی میں گشت کرتا ہوا امام بارگاہ اشرف المساجد میں اختتام پذیر ہوا ٭کاروان جعفریہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام امام بارگاہ جعفریہ سیکٹر 5-D نیوکراچی میں ہفتہ 7 محرم الحرام کو بعد نماز ظہرین مجلس عزاء ہوگی۔ سوزخوانی عباس برادران، سلام محسن علی ، مظہر عباس جبکہ خطاب مولانا علی جواد محمدی کریں گے۔ بعد ختم مجلس جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوگا جس میں شہر کے معروف نوحہ خواں ساجد جعفری، مسلم جعفری اور صبیب عابدی نوحہ خوانی کریں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید