• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کی ڈاکٹر فوزیہ کو امریکا جانے کے لئے سفارتی پاسپورٹ دینے سے معذرت

اسلام آباد(صباح نیوز) دفتر خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکا جانے کیلئے سفارتی پاسپورٹ دینے سے معذرت کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دفتر خارجہ نے پیش رفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ بہن سے ملنے امریکا جانے کیلئے ڈاکٹر فوزیہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خوف اور ڈر ہے کہ وہاں کچھ ہو سکتا ہے اس لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہ رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید