• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سندھ زون کے دو ڈائریکٹرز کو اضافی چارج سونپ دیئے گئے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سندھ کے دونوں زونز میں تعنیات ڈائریکٹرز کو اعلیٰ اضافی چارج تفویض کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئےہیں- ڈپٹی ڈائریکٹر احمد رضوان کے مطابق ڈائریکٹر سندھ زون l عبدالله شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ مذکورہ عہدہ سابق اے ڈی جی سلطان خواجہ کے تبادلے کے بعد خالی تھا اور قائم مقام چارج ہیڈ کوارٹر کے شکیل درانی کے پاس تھا۔اسی طرح سندھ زون ll کے ڈائریکٹر عبدالسلام کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید