اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی 18سال گزرنے کے با جود سیکٹر جی 14 کو مکمل ڈویلپ نہیںکرسکی جس کی وجہ سے الاٹیوں کو ان کے پلاٹس کا قبضہ نہیںمل سکا۔ الاٹیوں نے بتایا کہ سیکٹر جی چودہ 2004 میں اوپن کیا گیا تھا۔ اتھارٹی نے ابھی تک جی چودہ تھری میں محدود تعداد میں الاٹیوں کو قبضہ دیا ہے۔ تھری میں بھی ابھی تک غیر قانونی تعمیرات با قی ہیں۔ جی چودہ ٹو میں بھی مکمل قبضہ نہیں لیا گیا اور متاثرین کے مکان مو جود ہیں۔ جی چودہ ون کا بھی قبضہ نہیں لیا گیا۔ جن متاثرین کو سیکٹر جی پندرہ میں پلاٹ دید یئے گئے ہیں ان کا اب کوئی قانونی کلیم نہیں ہے لیکن اتھارٹی قبضہ خا لی کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ الا ٹیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف ‘ وزیر ہا ئوسنگ و تعمیرات مو لانا عبد الواسع اور سیکرٹری ہا ئوسنگ افتخار علی شلوانی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا نو ٹس لیں اور سیکٹر کو جلد ڈویلپ کرائیں تاکہ ریٹائرڈ افسران و ملازمین اپنا گھر بنا سکیں ۔