• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء شانیہ خان کی قیادت میں جمعہ کی شب کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل امجد حنیف ، برگیڈئیر محمد خالد ، میجر سعید احمد ، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں ، اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شانیہ خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر افسران کی شہادت قومی سانحہ ہے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر افسران کی شہادت سے بلوچستان کے لوگ زیادہ غم زدہ ہیں پوری قوم شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہے انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سیلاب سے شدید متاثرہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں عوام تک بروقت امداد پہنچنانے کیلئے ریلیف آپریشن میں مصروف تھے اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس وہ اور ان کے ساتھی شہید ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بلوچستان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو بھی ممکن بنایا وہ ہر ایک کے غم و خوشی میں شریک ہوتے تھے ۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔
کوئٹہ سے مزید