• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کور کمانڈر بلوچستان میں قیام امن کیلئے موثرکردار ادا کرینگے،بی اے پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ کور کمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنی قائدانہ صلاحیتوں و ترقی پسندانہ وژن کے زریعے بلوچستان سے تعلیمی و معاشی پسماندگی کے خاتمے اور دائمی امن کی قیام کے لئے موثر و مثبت کردار ادا کریں گے ،ایک بیان میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی خوش آئند ہے وہ ایک باصلاحیت جرات مند آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ درد مند انسان ہیں اور بلوچستان کے قبائلی معاشرئے اور معروضی حالات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ، وہ اپنے پیشرو رہبر شہید جنرل سرفراز علی کی بلوچستان کے عوام کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے قیام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو موثر انداز میں آگے لے کر چلیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید