• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ایس ایس ٹی ویلفئر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل, طفیل محمد صوبائی صدر مقرر

پشاور( لیڈی رپورٹر ) سٹی نمبر1 سکول میں صوبے بھر سے آئے ہوئے ایس ایس ٹی اساتذہ نے شو آف ہینڈ کے ذریعے صوبائی کابینہ کا انتخاب کیا جس میں کثرت راے سے پشاور سے طفیل محمد کو صوبائی صدر , کوہاٹ سے شبیر عثمانی کو صوبائی جنرل سیکریٹری جبکہ ملاکنڈ سے عمر باز کو صوبائی چیئرمین منتخب کیا گیا.اسی طرح ضلع پشاور کی بھی تنظیم نو ہوئی جس میں پیر زادہ حسیب الرحمان صدر,اورنگزیب جنرل سیکریٹری مقرر ہوے.صوبائی صدر طفیل محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ میں اساتذہ کے وسیع تر مفاد میں کام کرونگا اور ایس ایس ٹی کیڈر کی محرومیوں کو دور کرونگا۔
پشاور سے مزید