• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشفاق احمد نے پی سی بی کا لیول ٹو کوچنگ کورس پاس کرلیا

پشاور(نامہ نگارخصوصی) معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈمی پشاور کینٹ کے ہیڈ کوچ اشفاق احمد نے پی سی بی کا لیول ٹو کوچنگ کورس پاس کرلیا ، گذشتہ روز انہوں نے ڈی جی سپورٹس خالد خان سے ملاقات کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ لیول 2 کوچنگ کورس کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا .اس موقع پر ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کھلاڑیوں تربیت کے لیے کولیفائیڈ کوچز کی ضرورت ہے اشفاق احمد جیسے پی سی بی سے کوچنگ کورس کرکے کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کرسکتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی کوچنگ پر مزید توجہ دینگے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے کرکٹ اکیڈمی میں زیر تربیت کرکٹر کے حوالے سے ہیڈ کوچ اشفاق احمد کو ہدایات بھی دیں
پشاور سے مزید