• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جلسے میں اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دینگے‘ فواد

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) تحریک انصاف نے حکمراں اتحاد کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اسلام آباد میں ایک بڑے اجتماع کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گےاورحکومت کو ڈیڈلائن دیں گے کہ وہ کب تک اسمبلی تحلیل کرتی ہے ‘ہم حکومت کو ایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے ‘.

اگرحکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے قدم کے لیے تیار ہو جائے‘حکومت وضاحت کرے ڈرون حملے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال ہوئی یا نہیں ۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اجتماع میں حکومت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید