کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید ایک روپے سستا ہو گیا.
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید مزید ایک روپے کی کمی سے 225.00 روپے سے کم ہو کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کی کمی سے 225.20 روپے سے کم ہو کر 224.50 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 219.00 روپے سے کم ہو کر 218.00 روپے اور قیمت فروخت 221.00 روپے سے کم ہو کر 220.00 روپے ہو گئی۔