• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی روکنے کیلئے کردار ادا کرے، زرداری

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی روکنے کیلئے کردار ادا کرے، پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی، مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خونریزی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے ، پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیری عوام کے رائے شماری کے جمہوری حق کی حمایت کرے ، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید