• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی کابینہ میں تجربہ کار اور بڑے نام آؤٹ، 7 نئے چہرے شامل، مسلم لیگ ق کا کوئی رکن وزیر نہیں

لاہور(مقصود اعوان نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی صوبائی کابینہ میں تجربہ کاراوربڑے نام آؤٹ ، 7 نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں، مسلم لیگ قاف کا کوئی رکن وزیرنہیں بنایاگیا۔

22رکنی کابینہ میں تجربہ کار اور بڑے ناموں فیاض الحسن چوہان، کرنل محمد انور، یاور عباس بخاری، راجہ راشد حفیظ، عمار یاسر، باؤرضوان، چودھری ظہیر الدین، سعید الحسن شاہ، ممتاز احمد، آشفہ ریاض، خلیل احمد کاسترو، جہانزیب کھچی، صمصام بخاری، ہاشم جواں بخت اور ملک اختر کو شامل نہیں کیاگیا ان کی جگہ سات نئے چہرے شہاب الدین، منیب سلطان چیمہ، لطیف نذر، علی عباس، علی افضل ساہی، خرم ورک اور غضنفر عباس چھینہ کو شامل کیاگیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید