• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کے ویٹ لفٹرز ایک ہوگئے

نئی دہلی (اے ایف پی) کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اور بھارت کے ویٹ لفٹرز ایک ہوگئے، پوڈیم شیئر کرنے کے بعد دونوں نے اپنے پسندیدہ ریپ موسیقار کا لطف اٹھایا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ اور بھارت کے گردیپ سنگھ، جو بدھ کو برمنگھم میں 109+ کلوگرام کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر آئے، کے درمیان تعلق جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کی سیاسی دشمنی کے بالکل برعکس نظر آیا۔ وہ تناؤ اکثرکھیلوں کے میدان میں پھیل جاتا ہے۔ وہ صرف ایک دوسرے سے ملٹی نیشنل ایونٹس میں کرکٹ کھیلتے ہیں حالانکہ یہ دونوں ممالک میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے۔ دونوں ویٹ لفٹر 75 سال قبل تقسیم کے وقت پڑوسیوں کے درمیان تقسیم ہونے والی ریاست پنجاب کے دونوں جانب سے آئے جن کی ایک مشترکہ زبان اور ثقافت ہے۔ وہ قتل کئے گئے پنجابی ریپر سدھو موس والا کی موسیقی سے بھی محبت کرتے ہیں۔ دونوں مضبوط آدمی تقریباً 250 کلومیٹر (155 میل) کے فاصلے پر پیدا ہوئے تھے اور 26 سالہ سنگھ کے مطابق پہلی بار چھ سال قبل جونیئر چیمپئن شپ میں ملے تھے۔
اہم خبریں سے مزید