• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت مالیاتی کنٹرول کیلئے حکومت کا ٹھوس اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سخت مالیاتی کنٹرول کو یقینی بنانے کیلئے پہلی سہ ماہی میں تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس (ٹی جی ایس) کیلئے کڑی شرائط اور انتہائی ضروری اور غیر معمولی معاملات کے علاوہ پورے مالی سال کے دوران ترقیاتی اور موجودہ اخراجات کیلئے اضافی فنڈز پر پابندی عائد کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا کہ منظور شدہ مختص بجٹ کے اندر رہنے کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے کسی اضافی فنڈز پر رواں مالی سال کے دوران غور نہیں کیا جائیگا، صرف انتہائی ضروری اور غیر معمولی حالات میں اس پر انتہائی سخت شرائط کے ساتھ غور کیا جا سکتا ہے۔تمام سرکاری وزارتوں، ڈویژنوں اور متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے ایک دفتری میمورنڈم میں وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ضمنی فنڈز مختص کرنے سے پہلے مطلوبہ شرائط کی وضاحت بھی کی۔ سپلیمنٹری گرانٹس طلب کرنے سے پہلے متعلقہ وفاقی سیکرٹریز یا دیگر پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو تصدیق کروانی ہوگی کہ دوبارہ تخصیص اور تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کے ذریعے کوئی فنڈز دستیاب نہیں ہیں اور تمام آپشنز ختم ہو چکے۔ اسکی تصدیق متعلقہ اکاؤنٹنگ افسران سے بھی کرنی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید