پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طورپر بند ر ہے گی۔ موبائل سروس بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیاگیا ہے۔پشاور میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران عام تعطیل پر موبائل سروس بھی بند رہے گی ،حکام کے مطا بق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ر کھتے ہو ئے نویں اور دسویں محرم کو پشاور میں موبائل فون سروسز جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔