• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سفر ٹرین میں خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے دوران سفر ٹرین میں خاتون کو تنگ کرنے والے دو لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ملتان کی رہائشی لڑکی کو مہر ایکسپریس میں عبدالہادی اور طلحہ نے اشارے کئےاورنازیبا گفتگو کی‘مقدمہ درج کرلیا گیا، قاسم بیلہ ملتان کی رہائشی لڑکی کی طرف سے ریلوے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ 4 اگست کو راولپنڈی سے ملتان آنے والی مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر 8 پر سفر کر رہی تھی کہ اسی کوچ میں سوار دو لڑکے جن کے نام عبدالہادی اور طلحہ سکنہ کوٹ سلطان تحصیل و ضلع لیہ معلوم ہوئے مجھ پر نازیبا الفاظ کستے رہے، اشارے کرتے رہے، میرے منع کرنے کے باوجودبازنہیں آئے۔ ٹرین جب ملتان پہنچی تو میں نے ٹرین گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل کو صورتحال سے آگاہ کیا جس نے میری نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید