کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنونیر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے اسرایٰ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی کی گرفتاری اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر چانسلر حمید اللہ قاضی کو رہا کیا جائے۔