• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیوں پر منفی پروپیگنڈا، تحقیقات شروع، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم قائم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک فوج ہیلی کاپٹر کریش واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انکوائری ٹیم چار ممبران پر مشتمل ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر ہیں۔ دیگر ٹیم ممبران میں ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انکوائری ٹیم افواج پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید