• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع سمیت ملک بھر کے 70سے زائد اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، فون سروس پیر کی صبح سے بند کردی جائے گی۔وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی معاونت سے حساس ترین اضلاع کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مذکورہ تمام اضلاع نویں محرم الحرام کو صبح نو سے رات12 بجے اور 10 محرم کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔واضح رہے کہ 8 محرم الحرام کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سے موبائل سروس غیر اعلانیہ بند تھی، جو رات گئے بحال ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید